آٹھ افراد نے شادی شدہ خاتون کو ایک سالہ بچی سمیت اغواء کر لیا

منڈی بہاؤ الدین (محمد بلال احمد بٹ) آٹھ افراد نے شادی شدہ خاتون کو ایک سالہ بچی سمیت اغواء کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد زمان ولد سلطان احمد گوندل سکنہ ہیگروالہ نے پاہڑیانوالی پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن تسمیہ اور اس کی بیٹی ندا قیصر عمر ایک سال کو محمد آصف ، خالد ، عابد ، ناصر، محمد نذیر ، محمد انور ، امجد اور افضال نے زبردستی اغواء کر لیا ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔