ضلع گھوٹکی: بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان لوگوں نے نعم البدل تلاش کرلیا

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) ضلع گھوٹکی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان لوگوں نے شمسی توانائی کی صورت میں نعم البدل تلاش کرلیا۔ آٹا پیسنے والی چکی بھی شمسی توانائی پر چلائی جارہی ہے۔

گھوٹکی میرپور ماتھیلو اور اوباڑو میں جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے جہاں عوام کو تنگ کر رکھا ہے وہیں کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پریشان حال لوگوں نے شمسی توانائی سے چلنے والے پنکھے اور لائٹیں لینا شروع کر دی ہیں۔

کموں شہید کے علاقے میں ایک آٹا چکی کے مالک نے سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والی لاکھوں روپے مالیت کی ایک سو بارہ پلیٹیں نصب کر کے صبح سے شام آٹھ گھنٹے تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا لیا ہے۔