ڈنگہ کی خبریں( محمد بلال احمد بٹ سے )

ڈنگہ اور گرد و نواح میں ہونے والی کئی ڈکیتیوں میں پولیس کو مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ اور گرد و نواح میں ہونے والی کئی ڈکیتیوں میں پولیس کو مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ سید صغیر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ڈنگہ کے اے ایس آئی محمد افضل آف سویہ نے نفری کے ہمراہ کامیاب آپریشن کر کے ڈنگہ کے بیشتر ڈکیتیوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ عاصم فیضان کو لاہور سے گرفتار کر لیا ، عاصم فیضان نامی مبینہ ڈکیت ڈنگہ میں ہونے والی کئی ڈکیتیوں بشمول حاجی برادران کی دو کروڑ روپے کی ڈکیتی میں مطلوب تھا ، پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش کئی اہم انکشافات کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سید نور الحسن شاہ آج 22 فروری جمعتہ المبارک سہ پہر 3 بجے حویلی چوہدری لیاقت محلہ چوہدریاں میں عوامی رابطہ آفس کا افتتاح کرینگے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مسلم لیگ ن کے راہنما حلقہ این اے 106 کے امیدوار سید نور الحسن شاہ آج 22 فروری جمعتہ المبارک سہ پہر 3 بجے حویلی چوہدری لیاقت محلہ چوہدریاں میں عوامی رابطہ آفس کا افتتاح کرینگے ، اِس پر وقار تقریب میں ڈنگہ اور گرد و نواح سے مسلم لیگ کے اہم راہنما ، کارکن اور سادات برادران کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد شرکت کریگی ، افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 106 سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں ہونگے ، تقریب سہ پہر 3 بجے ہو گی ، سید نور الحسن شاہ کا اِس موقع پر پرتپاک استقبال کیا جائیگا ، مسلم لیگیوں اور سادات خاندان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر ہر گلی کی کارنر پر کوڑا کرکٹ ، غلاظت کے ڈھیروں نے شہر کے حسن کو تباہ کر دِیا
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ) ڈنگہ شہر ہر گلی کی کارنر پر کوڑا کرکٹ ، غلاظت کے ڈھیروں نے شہر کے حسن کو تباہ کر دِیا ، کوڑا کرکٹ اور غلاظت کے ڈھیروں سے کئی قسم کی مہلک بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، علاوہ ازیں کئی محلوں اور اہم شاہرائوں پر کوڑے کے ڈھیر کئی کئی روز پڑے رہتے ہیں گندگی کے ڈھیروں سے مچھروں کی پرورش سے ملیریا اور ڈینگی جیسی موذی امراض بھی پھیلنے کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غافل شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کرنے میں تلے ہوئے ہیں ، نکاسی کے مین نالوں کی صفائی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے چند منٹ کی بارش سے شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگتا ہے ، کمالہ لنک روڈ ، محلہ آہیراں ، محلہ کشمیریاں ، کولیاں روڈ سمیت کئی محلوں میں صفائی کا معقول بندو بست نہ ہے ، جبکہ بلدیہ میں اپنے پسند اور صاحب اقتدار لوگوں کے ایریا کی صفائی کروانے میں مگن ہیں۔ عوام ، سماجی حلقوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری جعفر اقبال سے لاہور میں ون ٹو ون ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری جعفر اقبال سے لاہور میں ون ٹو ون ملاقات،ضلع گجرات میں انتخابات کے بارے کئی معاملات زیر بحث آئے،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن حلقہ پی پی113کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے ماڈل ٹائون لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں حلقہ این اے106پی پی112،پی پی 113 بالخصوص ضلع گجرات میں انتخابات کے سلسلہ میں حکمت عملی کے بارے ڈسکس ہوئی اس موقع پر چوہدری جعفر اقبال نے میٹروبس منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر مبارکباد دی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال مخلص اور باکردار سیاستدان ہیں،وہ ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں جنہوں نے ضلع گجرات میں مارشکل لاء دور سے لے کر ضمنی الیکشن تک بطور سیاسی ورکر اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دیا،چوہدری جعفر اقبال ہماری پارٹی مسلم لیگ ن کیلئے قیمتی سرمایہ ہے جنہیں پارٹی کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:مسلم لیگ ن حلقہ پی پی113 کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود ایم پی اے کی حمایت میں ملک پورہ میں ایک بہت بڑا اکٹھ ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی113 کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود ایم پی اے کی حمایت میں ملک پورہ میں ایک بہت بڑا اکٹھ ہوا،ابوبکر ویلفیئر سوسائٹی ملک پورہ کے صدر چوہدری شہزاد گل و دیگر عہدیداران نے اہتمام کیا جس میں شہزاد گل نے میاں طارق محمود نے محلہ کیلئے مین راستہ کی دوبارہ تعمیر اور مسجد والی گلی کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے اور محلہ میں بوائز پرائمری سکول کا بھی مطالبہ کیا میاں طارق محمود نے ان کے مطالبات منظور کر لئے اس اکٹھ میں قاری محمد رمضان،محمد صدیق،محمد اعظم ،فتح محمد،چوہدری مہدی خاں،محمد اسحاق،شفقت علی،بہادر خان،قاری عبدالعزیز،ریاست علی گجر،محمد عارف جٹ،محمد ظفر،محمد اکبر قریشی اسد علی،محمد نذیر،مجاہد علی،خالد محمود،ڈاکٹر شان علی،محمد اشرف ارشد علی،خادم حسین،اسد محمود،صاحب گجر دیگر افراد نے شرکت کی،آخر میں چوہدری شہزاد گل نے تمام معزز مہمانوں اور میاں طارق محمود کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی شخصیات کی طرف سے سرکاری محکموں کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں پارلیمنٹرین سمیت سیاسی شخصیات کی طرف سے سرکاری محکموں کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کرنے پر تاحکم ْثانی پابندی عائد کر دی ہے،انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام سرکاری نیم سرکاری اداروں میں جاری ہر قسم کے ترقیاتی سکیموں ،فلاحی منصوبوں کے افتتاح اور اپنے نام کی تختیاں لگانے کے لیے سیاستدانوں کو روک دیا ہے اور تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے،ذرائع کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں متعلقہ اداروں،محکموں کے سربراہان ترقیاتی کاموں کے انچارج ہوں گے یہ اقدام الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کے سلسلہ میں اٹھایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
منڈی بہائو الدین:پسند کی شادی پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے بہن بہنوئی اور بہنوئی کی والدہ کو قتل کر دیا
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)پسند کی شادی پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے بہن بہنوئی اور بہنوئی کی والدہ کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق منڈی بہائو الدین کے علاقے جیسک میں پسند کی شادی کرنے پر تین افراد کو قتل کر دیا گیا،جیسک کے رہائشی لیاقت نے آٹھ ماہ قبل اقراء نامی لڑکی سے پسند کی شادی کر لی تھی،جس کا لڑکی کے بھائیوں کو رنج تھا، گذشتہ رات وہ ساتھیوں کے ہمراہ بہن کے گھر میں داخل ہو گئے،اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اقراء اسکا خاوند لیاقت اور لیاقت کی والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا،تھانہ سول لائن پولیس نے لڑکی کے بھائیوں عدنان،عمران اور عرفان سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں،جو پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فارم پر پانچ مارچ2013ء تک دی جا سکیں گیں،فارم پارٹی کے مرکزی سیکرٹری180ایچ ماڈل ٹائون لاہور کے علاوہ مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ اسلام آباد،خیبر پختونخواہ ،سندھ اور بلوچستان کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں مسلم لیگ ن کی ویب سائٹwww.pmin.orgسے بھی درخواست فارم ڈائو ن لوڈ کیا جا
سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مینڈیٹ خریدنا ہو کمیشن کھانا ہو یا کرپشن کرنی ہو اس میں مسلم لیگ ن بڑی ماہر ہے،چوہدری قمرزمان کائرہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمرزمان کائرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ خریدنا ہو کمیشن کھانا ہو یا کرپشن کرنی ہو اس یں مسلم لیگ ن بڑی ماہر ہے،ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارا حکومتی اتحاد تھا انتخابی نہیں،مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کے لیے اجلاس ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام قلابازیاں کھانے والے سیاستدانوں کو پسند نہیں کرتے وفاداریاں تبدیل کرنے والے ممبران کی وفاداریاں پہلے ہی مشکوک تھی پارٹی سے غداری کر نے والے اپنی سیاسی موت خود مر جائیں گے ان سیٹوں پر بھی اتحادیوں سے مشاورت ہو گی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سندھ کے دورے سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام انہیں آئندہ انتخابات میں فتح دلائیں گے، مگر یہ ان کی بھول ہے سندھی آج بھی بھٹو خاندان کے ساتھ ہیں وہ قوم پرستوں کے سہارے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد عنایت 20فروری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد عنایت 20فروری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کے تمام عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی۔ دوست احباب نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:کاروان فرحان نظام مصطفی یوتھ فورس کی ممبر شپ دوبارہ شروع کی جائے گی،فرحان علی قادری
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)کاروان فرحان نظام مصطفی یوتھ فورس کی ممبر شپ دوبارہ شروع کی جائے گی،محمد فرحان علی قادری کاروان فرحان نظام مصطفی یوتھ فورس پنجاب کے وائس چیئر مین چوہدری عاصم شہزاد مہر کی مرکزی چیئرمین محمد فرحان علی قادری سے اسلام آباد سے ملاقات میں فرحان علی قادری نے کاروان کی ممبر سازی یو سی لیول سے لے کر تحصیل کھاریاں ڈسٹرکٹ گجرات کے تمام شہروں گائوں میں پندرہ فروری تک ممبر شپ مکمل کرکے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈنگہ : ثناء خواں مصطفی بابر ندیم نیازی دف کے ساتھ27فروری بعد نماز عشاء دربار میاں غلام نبی بھکنانوالی میں تشریف لائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شعلہ بیاں حضرت مولانا قریشی آف ملتان اور ثناء خواں مصطفی بابر ندیم نیازی دف کے ساتھ27فروری بعد نماز عشاء دربار میاں غلام نبی بھکنانوالی میں تشریف لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چالیس ہزار روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم مارچ کو ہوگی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چالیس ہزار روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم مارچ کو ہوگی،اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام سات کروڑ پچاس لاکھ روپے دوسرے انعام میں دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کے تین انعامات ہیں جبکہ تیسرے انعام میں پچاس لاکھ روپے فی کس کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:جمہوری حکومت کے پانچ سال ختم ہونے کو ہیں قومی لیول پر سیاسی پارٹیاں نئے اتحاد بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جمہوری حکومت کے پانچ سال ختم ہونے کو ہیں قومی لیول پر سیاسی پارٹیاں نئے اتحاد بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں تمام بڑی سیاسی جماعتیں آئندہ حکومت بنانے کے لئے نت نئے حربے استعمال کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:پچاس سالہ نامعلوم شخص کی پراسرار طور پر ہلاکت
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پچاس سالہ نامعلوم شخص کی پراسرار طور پر ہلاکت،بتایاجاتا ہے کہ محلہ قصبہ کیے قریب جی ٹی روڈ پر پچاس سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی جسے ٹی ایم اے لالہ موسیٰ کے حوالہ کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں:معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتار دیا
کھاریاں(محمدبلال احمد بٹ)نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول اپنی سالی کی شادی میںشرکت کیلئے سسرال گیا تھا تفصیل کے مطابق مشتاق احمد ولد سردار خان نے اپنی تحریری درخواست میں پولیس تھانہ بولانی کو بتایا کہ اس کا بیٹا اشفاق احمد اپنی سالی کی شادی میںشرکت کیلئے پیر جعفر گیا،رات کو سوتے ہوئے اشفاق احمد کو رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے
تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا ماضی بے داغ ہے،چوہدری رفیق احمد دھامہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسلز کے نو منتخب عہدیداران جن میں خرم شہزاد ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،محمد شہباز اور دیگر وں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سب نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ہم سابقہ کارکردگی اور میرٹ پر ووٹ دیں گے صدارت کے لیے امیدوار نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ پورے ضلع گجرات میں کارکردگی اور میرٹ پر نمبر ون پر آتے ہیں۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا ماضی بے داغ ہے ان کی شمولیت کے موقع پر عمران خان نے خود کہا تھا کہ میں نے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی تحقیق کی اور ا س کو بے داغ پایا اسی وجہ سے میں اس کے گھر آیا ہوں یہ بات عمران خان نے بھرپور پریس کانفرنس کے موقع پر کہی ۔عمران خان کے سرٹیفیکیٹ کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ایک نظریاتی کارکن ہیں صدارت کے لیے ان سے زیادہ کوئی موزوں امیدوار نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات:ایم اے،ایم ایس سی پارٹ ون کے سپلیمنٹری امتحان کے دوران امتحانی مرکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ
گجرات(محمد بلال احمد بٹ ) ڈی سی او نواز ش علی نے لاء اینڈ آرڈر بر قرار رکھنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون کے سپلیمنٹری امتحان کے دوران امتحانی مرکز گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گرایجوایٹ کالج بھمبر روڈ گجرات کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے۔اس حکم کے تحت امیدواران اور نگران عملہ کے علاوہ کسی غیر متعلقہ فرد کی امتحانی سنٹر کے 100میٹر کے اندر داخلہ پر اور امیدواروں اور نگران عملہ کے امتحانی سنٹر کی حدود میں کسی قسم کا درسی مواد لے جانا بھی ممنوع ہوگا ۔ حکم کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات:پہلا ڈی سی او گجرات ٹی ٹونٹی بلائنیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25فروری سے یکم مارچ تک ظہورالہیٰ اسٹیڈیم گجرات میں کھیلا جائے گا
گجرات(محمدبلال احمدبٹ )پہلا ڈی سی او گجرات ٹی ٹونٹی بلائنیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25فروری سے یکم مارچ تک ظہورالہیٰ اسٹیڈیم گجرات میں کھیلا جائے گا ڈی سی او نوازش علی دن دس بجے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے۔ چیئرمین ایونٹ آرگنائزنگ کیمٹی چوہدری محمد وقاص کے مطابق ٹورنامنٹ میں گوجرانوالہ کے علاوہ کراچی، نواب شاہ، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباداور پشاور کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او نوازش علی کی زیر نگرانی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی گجرات کی تاریخ کے منفرد سپورٹس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صر ف بلائنڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ شائقین کو دلچسپ مقابلے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:اللہ تعالی وجاہت صدیقی جیسے ایماندار آفیسر کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے،سہیل نواز خان
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)راہنماپاکستان تحریک انصاف اور امیدوار سیکرٹری پولیٹیکل سہیل نواز خان پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیف آفیسر لالہ موسیٰ وجاہت صدیقی نے جتنا عرصہ لالہ موسیٰ میں اپنے فرائض منصبی انجام دئیے اتنا عرصہ نہایت ہی ایماندار اور احسن طریقے سے انجام دیتے رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی لالہ موسیٰ میں ڈیوٹی کے دوران جتنے بھی کا م ہو رہے تھے وہ کام وجاہت صدیقی کی جگہ آنے والا آفیسربھی نہایت ایماندار ی اور شوق سے پورا کریں گے ۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ رب العزت وجاہت صدیقی جیسے ایماندار آفیسر کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے (آمین)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ: عمران خان کو کرپٹ اور بے وفا لوگوں سے سخت نفرت ہے،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات میں نظریاتی ورکر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدارت ضلع گجرات نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کا کام انتہائی منظم طریقے سے کرنے کے لیے مخلص ،دیانتدار اور محنتی ورکروں کو ذمہ داریاں سونپنی چاہئیں کیونکہ عمران خان کو کرپٹ اور بے وفا لوگوں سے سخت نفرت ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں جو صحیح ووٹ درج ہوئے ہیں ان میں اکثریت نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کو ضلع گجرات کی تمام یونین کونسلز سے نظریاتی لوگوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ نظریاتی لوگوں کو پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے آگے آنا اور مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے نظریاتی لوگوں کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے۔