ڈرون حملوں کی بندش کا دعویٰ، اپوزیشن لیڈر برس پڑے

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کے بعد ہنگو میں حالیہ ڈرون حملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ڈرون مشیر خارجہ سرتاج عزیز پر گرا ہے۔

مشیر خارجہ کی جانب سے اتنی بڑی بات کئے جانے کے بعد ڈرون حملہ حکومت کے لئے چیلنج ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت سفارتی ذرائع کا درست استعمال نہیں کر پا رہی۔

حکومت کی خارجہ پالیسی پر شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں جن سے مذاکرات کرنے ہیں وہ موجودہ صورتحال میں حکومت کا یقین کیسے کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈرون حملے ختم ہونے تو دور بلکہ ان کا دائرہ مزید بڑھ گیا ہے۔