الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والی لیڈی ٹیچرز کو ریٹرنگ آفیسر کے احکامات پر گرفتار کر کے پیش کر دیا گیا

سنجھورو : سنجھورو سے تعلق رکھنے والی 10سے زائد لیڈی ٹیچرز نے الیکشن کے دوراں لگائی جانے والی ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر ریٹرنگ آفیسر سنجھورو نے ان کے خلاف فوری طور پر پیش ہونے کے احکامات جاری کئے۔

لیکن ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے سے گریز کرنے والی اساتذہ کے خلاف گرفتاری کے احکامات پر سانگھڑ کی لیڈی پولیس نے مزکورہ لیڈی ٹیچرز کو گرفتار کر کے ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش کر دیا۔

ٹیچرز نے تحریری طور پر معافی نامہ پیش کیا اورڈیوٹی جوائن کرنے پر رضا مندی ظاہر کی جس پر ریٹرنگ آفیسر نے انھیں معاف کر دیا اور ڈیوٹی پر بھیج دیا۔