شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے،کمشنر پشاور

Elections

Elections

پشاور(جیوڈیسک)کمشنر پشاور صاحبزادہ محمد انیس نے کہا ہے کہ شفاف اور پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے۔پشاور میں اجلاس سے خطاب میں کمشنر نے بتایا کہ انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں سیکورٹی کا خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

جس کیتحت انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں 7 ،حساس پولنگ اسٹیشنوں میں 6 جبکہ عام پولنگ اسٹیشن پر 4 اہلکار تعینات کئے جائیں گیجبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کیدفاتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ جعلی ووٹوں کی روک تھام کے لئے خصوصی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔کمشنر نے بتایا کہ آئی ڈی پیز کے لئے جلوزئی کیمپ میں 8 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔