فاسٹ اینڈ فیورس سکس نے باکس آفس پر دھوم مچادی

Fast and feoras Six

Fast and feoras Six

ہالی ووڈ کی ایکشن پیک فلم فاسٹ اینڈ فیورئس سکس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ فلم نے تین دن میں شاندار بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کرلیا۔ پچھلی فلم میں سو ملین ڈالر کی چوری کرنے کے بعد گو ڈومینک اور برائن او کونن کا گروپ اپنے پیشے کو خیرباد کہہ چکا ہے۔

لیکن پولیس ریکارڈ سے اپنی کرائم لسٹ کلیئر کروانے کے لیے یہ گروہ ایک بار پھر شاطر مجرم کی گرفتاری میں پولیس حکام کی مدد کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔کرس مورگن کی تحریر کردہ فلم نے ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔ فلم نے ایکشن اور سنیماٹوگرافی نے شائقین کو اپنے سحر میں جھکڑلیا۔

فاسٹ اینڈ فیوریس سکس نے برطانیہ میں ریلیز کے پہلے ہی روز چھیالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے اسی فرنچائز کی چوتھی فلم کا دوہزار نو میں بننے والا چھتیس لاکھ ڈالر کا ریکارڈ توڑ ڈالا جبکہ تین دن میں ایک سو بیس ملین ڈالرز کا شاندار بزنس کرنے کے بعد امریکی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرلئے۔ ہالی ووڈ کی دنیا میں فاسٹ اینڈ فیورئس دوسری فلم ہے جس نے تین دنوں میں اتنا زبردست بزنس کیا ھے۔