فرانس: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Donald Trump

Donald Trump

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں، عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کی وجہ سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جنگ مخالف تقریباً 50 سول سوسائٹیوں کے اراکین رپبلک اسکوائر میں جمع ہوئے۔

مظاہرے میں ٹرمپ سے مشابہہ غبارے کے پُتلے کو اسکوائر کا چکر لگوایا گیا اور شدید بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہرین نے “ٹرمپ کا مطلب جنگ”، “جنگ مردہ باد، تشدد مردہ باد” اور “امن بچاو” کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرہ، جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی 100 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران پیرس میں سخت حفاظتی تدابیر کے دوران کیا گیا اور اس کے علاوہ بھی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں ٹرمپ مخالف گروپوں نے مارچ کی۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بعد دوپہر تقریب کے انعقاد کی جگہ جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں فیمن گروپ کے 2 افراد کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔