جارجیا : اسکول میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

Georgia

Georgia

جارجیا (جیوڈیسک) ایک سکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بیس سالہ نوجوان مائیکل برینڈن نے اے کے فورٹی سیون رائفل سے اس وقت اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

جب اسکول میں آٹھ سو طلبا اور دیگر عملہ تدریسی عمل میں مصروف تھا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اسکول خالی کرا لیا۔ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم مائیکل پہلے ہی کئی الزامات میں پولیس کو مطلوب تھا۔