حاصل پور میں ن لیگ کے جلسے کی تیاریاںمکمل، نواز شریف خطاب کرینگے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

حاصل پورجیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف آج حاصل پور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

حاصل پور سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔جلسہ گاہ میں سات ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سٹیڈیم کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینا ت ہے۔