گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش

Peshawar Rain

Peshawar Rain

پشاور(جیوڈیسک)گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف بار ی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج خیبر پختون خوا ، اسلام آباد ، گجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔

غذر اور دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابو سرٹاپ ،بٹوگاٹاپ، نانگا پربت میں برف باری اور بارش ہورہی ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقوں بنوں ،صوابی غازی تربیلا میں صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بار ش اورژالہ بار ی کا سلسلہ جاری ہے۔کرک اور ڈیری غازی خان میں گزشتہ روز بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

گوجرانوالہ، ملتان،بہاول پور، بہاول نگر،سرگودھاسمیت پنجاب کے چھوٹے پڑے شہروں میں گزشتہ روز کی بار ش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں میں بھی ہفتے کے روز ہونیوالی بارش اور ژالہ باری ے موسم سرد ہوگیاہے۔