عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاملات جلد طے ہو جائیں گے: وزارت خزانہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان نئے قرض کے معاملے پر وزارت خزانہ نے معاملات طے ہونے کا تاثر دیا ہے تاہم آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ جعفری فرینک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سے مذاکرات ابھی مکمل نہیں ہوئے۔ اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساڑھے پانچ ارب ڈالر نئے قرض کے معاملے پر بات چیت کا تیسرا دور وزارت خزانہ اسلام آباد میں ہوا۔

جس کے بعد آئی ایم ایف کے وفد کے سربراہ جعفری فرینک نے ذرائع سے مختصر گفتگو میں کہا کہ بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہی میڈیا سے بات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں سبسڈی کے خاتمے سمیت اپنی زیادہ تر شرائط منوا لی ہیں۔