گورنمنٹ ایلمنٹری سکول دفتوہ کے ہائی حصہ کی سیکنڈ شفٹ ختم ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ایلمنٹری سکول دفتوہ کے ہائی حصہ کی سیکنڈ شفٹ ختم ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا،زیر تعلیم کے حصول کیلئے چھ کلو میٹر دور مصطفی آباد جانا مجبوری بن گیا، اہلیان دفتوہ کی طرف سے ہائی حصہ شروع کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں دفتوہ کے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول میں ہائی حصہ کی سیکنڈ شفٹ دو سال قبل شروع کی گئی تھی جس بغیر وجہ بتائے ختم کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دو سال تک سیکنڈ شفٹ کے اساتذہ کو محکمہ کی طرف سے تنخواہیں نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اسے بند کر دیا گیا ہے، سیکنڈ شفٹ بند ہونے کی وجہ سے دفتوہ کے نویں اور دسویں کلاس کے طلبہ کو چھ کلو میٹر دور مصطفی آباد آنا پڑتا ہے، جبکہ مصطفی آباد ہائی سکول کے پرنسپل نے بھی بچوں کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کو زیر تعلیم کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، 15ہزار آبادی والے گائوں دفتو ہ میں ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو اپنے تعلیم جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، غریب عوام اپنے بچوں کو مڈل کے بعدپڑھانے سے قاصر ہیں، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و اہلیان دفتوہ نے وزیر اعلی پنجاب، وزیر تعلیم ، ڈی سی قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول دفتوہ ہائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)آر پی او شیخوپورہ ریجن عبدالقیوم قادرکا دورہ تھانہ مصطفی آباد،فرنٹ ڈیسک، حوالات ودیگر امور کا معائنہ کیا، اے ڈی آئی جی ،ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی بھی ہمراہ تھے، عوام کو تھانوں میں ریلیف مہیا کرنے کی ہدایات،تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ رینج عبدالقیوم قادر نے تھانہ مصطفی آباد کا دورہ کیا ، دورہ کے موقع پر اے ڈی آئی جی اعجاز احمد، ڈی پی او قصور عبدالغفور قیصرانی ،ڈی ایس پی رائے احسان ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے، آر پی او شیخوپورہ رینج عبدالقیوم قادر تھانہ مصطفی آباد کے دورہ کے دوران حوالات، فرنٹ ڈیسک ودیگر امور چیک کئے اور تھانہ کا مکمل معائنہ بھی کیا، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کو ریلیف فراہم کرے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ہمیں اپنی زندگی قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق گزارنی چاہئے، قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں،قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والوں کو اللہ دنیا و آخرت میں عزتوں سے نوازتا ہے، ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا منظور احمد نے مرکزی جامعہ مسجد رحمانیہ اہل حدیث مصطفی آباد میں سالانہ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قرآن کانفرنس سے سابقہ معلم ملائیشیاحضرت مولانا انجنئیرجواد احد،حافظ محمد عبداللہ ساجد فاضل مدرسہ سلفیہ و امیر علما اہلحدیث مصطفی آباد، حافظ فیصل قمر رفیع الدین ،پروفیسر عزیز الرحمن، حضرت مولانا محمد شفیق، حضرت مولانا عثمان فیصل، حضرت مولانا حبیب الرحمان یزدانی، قاری اسامہ عبید اللہ کے علاوہ مقامی علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سابقہ معلم ملائیشیاحضرت مولانا انجنئیرجواد احدنے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوسی سب سے بڑا گناہ ہے، ہمیں اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے، اور نہ ہی کسی کی مایوسی کا سبب بننا چاہئے، یہاں اکثر لوگ دوسرے کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں کہ اسے تو ہدایت مل ہی نہیں سکتی، ہدایت دینا یا نہ دینا اللہ کی مرضی ہے ہمیں ایسی گفتگو کا کوئی حق نہیں،مایوس انسان ہر اچھی چیز کے منفی پہلوکو بیان کرتا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126