بلدیہ کورنگی مرکزی آفس ملیر ماڈل زون میں مسجد کی تزئن و آرائش چیئرمین سید نیئر رضا نے افتتاح کر دیا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کے مرکزی آفس ملیر ماڈل زون میں مسجد کی تزئین و آرائش کے بعد چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے افتتاح کردیا ،چیئر می ن سید نیئر رضا نے کہاکہ اللہ کے گھر کی تعمیر اس کی دیکھ بھال اور اسے آباد کرنے والوں کا اللہ کے نیک بندوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مسجد کی تزئین و آرائش پر بلدیہ کورنگی کے افسران خصوصاً اسسٹنٹ آفیسر فنانس ابصار احمد کی کاشوں کو سراہتے ہوئے اسے لائق تحسین قرار دیا تزئین و آرائش کے بعد مسجد کا دورہ کرکے تزئین وآرائش کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر یوسی چیئر مین سفیر حسین ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس شہاب جلیس ،اسسٹنٹ آفیسر فنانس ابصار احمد اور دیگر موجود تھے۔