حکومتی اور طالبان کمیٹی کے مابین ملاقات کل ہو گی، یوسف شاہ

Yusuf Shah

Yusuf Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) رکن طالبان مذاکراتی ٹیم یوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے مابین ملاقات کل ہو گی، وزیر مملکت برائے داخلہ اموربلیغ الرحمان نے کسی غلط فہمی کے باعث آج کا وقت بتادیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں مذاکراتی ٹیم کے درمیان ملاقات کل طے ہو ئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ اموربلیغ الرحمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ طالبان کمیٹی کی حکومتی کمیٹی سے آج دن 2 بجے ملاقات ہو گی جس میں طالبان کمیٹی طالبان شوریٰ سے ہونیوالی بات چیت اور مطالبات سے آگاہ کریگی۔