ممنون حسین ایوان صدر منتقل ہو گئے، نو ستمبر کو حلف اٹھائیں گے

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) منتخب صدر ممنون حسین ایوان صدر منتقل ہو گئے۔ نو ستمبر کو شام ساڑھے چار بجے صدر مملکت کا حلف اٹھائیں گے۔ منتخب صدر ممنون حسین نے گزشتہ رات ایوان صدر میں گزاری۔ ممنون حسین ایوان صدر کے ساتویں فلور پر مقیم ہیں جہاں وہ صدر زرداری کے رخصت ہونے تک مقیم رہیں گے۔

ممنون حسین نو ستمبر شام ساڑھے چار بجے صدر مملکت کا حلف اٹھائیں گے۔ منتخب صدر ممنون حسین کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔ صدر زرداری بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔