نواز شریف اور خورشید شاہ کی ملاقات ، چیئر مین نیب کے تقرر پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif Khurshid Shah

Nawaz Sharif Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی ہے، صدر آصف علی زرداری کے ظہرانے کی تقریب سے قبل ہونے والی ملاقات میں چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے مشاورت کی گئی۔

چیئرمین نیب کیلئے سردار رضا اور رحمت حسین جعفری کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کیلئے نئے نام بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات میں سینیٹر رضا ربانی بھی شریک تھے جبکہ وزیراعظم کی معاونت اسحاق ڈار نے کی۔