قصور : دو ٹریفک حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق ، 9 زخمی

Kasur Traffic Accident

Kasur Traffic Accident

قصور (جیوڈیسک) قصور میں دو مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ،9 زخمی ہو گئے ہیں پہلا حادثہ علی الصبح پیش آیا جب قصور سے لاہور جانے والی بس نیو بس ٹرمینل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔

جس سے چار مسافر زخمی ہو گئے۔دوسرا حادثہ چونیاں کے قریب بگیانہ سٹاپ پر پیش آیا جب ملتان جانے والی بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں تین مسافر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ ریسیکو کے مطابق حادثے ہلکی دھند اور اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آئے۔