احادیث قدسیہ

Ahadees E Qudsiya

Ahadees E Qudsiya

تحریر : شاہ بانو میر

مفتی عبدالولی خان
حدیث ِ قدسیہ 25
جنت اور جہنم کی پیدائش

ابو ھریرہؓ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
اللہ تعالیٰ نے جب جنت کو پیدا کیا تو جبرئیل امین سے فرمایا کہ جاؤ اسے دیکھو
چناچہ وہ گئے
اِسے دیکھ کر واپس آئے اور عرض کی
اے میرے رب !! تیری عزت کی قسم جو بھی اس کے بارے میں سنے گا (وہ عمل کر کے ) اس میں داخل ہی ہوگا
پھر
اللہ نے اسے سختیوں اور نا پسندیدہ چیزوں سے ڈھانپ دیا
اور
فرمایا
اے جبرئیل ! جاؤ اور (اب) اسے دیکھ کر آؤ
جبرئیل ؑ گئے اور دیکھنے کے بعد آکر کہنے لگے
اے میرے رب !! تیری عزت کی قسم !!
مجھے تو یہ خطرہ لاحق ہوا کہ اس میں کوئی بھی داخل نہیں ہو سکے گا
آپﷺ نے فرمایا
پھر جب اللہ نے آگ کو پیدا کیا تو جبرئیل کو حکم دیا کہ
جاؤ اسے دیکھ کر آؤ
جبرئیل ؑ گئے
اسے دیکھا اور آ کر عرض کی
اے میرے رب تیری عزت کی قسم !!
جو بھی اس کے بارے میں سنے گا تو اس میں داخل نہ ہوگا
پھر
اللہ تعالیٰ نے اسے شہوتوں اور لذتوں سے ڈھانپ دیا
اور
جبرئیل کو حکم دیا
کہ
جاؤ اور اسے دیکھ کر آؤ
جبرئیل ؑ گئے اور واپس آکر کہنے لگے
اے میرے رب !! تیری عزت کی قسم
بلاشبہ مجھے خوف لاحق ہوا ہے کہ
اس میں داخل ہونے سے کوئی بھی نہیں بچے گا

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر