حج آپریشن سو فیصد کامیاب رہا، اخراجات کم ہوئے، وزیر مذہبی امور

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال حج آپریشن سو فیصد کامیاب رہا، گزشتہ سال کی نسبت اس سال پاکستانی حجاج کیلیے 51 ہزار اخراجات میں کمی لائی گئی جس کے باعث رواں سال حاجیوں کی صرف 1400 شکایات سامنے آئیں جب کہ گزشتہ سال 10 ہزار شکایات وزارت کو موصول ہوئی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال 71 پاکستانی حاجیوں کی فریضہ حج کے دوران اموات واقع ہوئیں جن کے لواحقین کووزارت کی طرف سے 5 ل اکھ روپے فی کس فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشیدکے ہمراہ حج آپریشن کے بارے میں کو بریفنگ دیتے ہوئے۔

سردار یوسف نے بتایا کہ آئندہ پاکستانی حجاج کو مزید سہولتیں فراہم کی جا ئیں گی، رواں سال جن نجی ٹورز آپریٹرز کے خلاف شکایات موصول ہوئیں ان سے ایک کروڑ روپے حجاج کو واپس دلوائے گئے، رواں سال کسی کو مفت حج نہیں کرایا گیا۔

اب تک پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کے ذریعے 36 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ حجاج کرام نے حج انتظامات پرجس اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے وہ حکومت کے لئے ایک اعزاز ہے، وزیر اعظم نواز شریف دینی معاملات میں زیادہ حساسیت رکھتے ہیں، وزیراعظم نے حاجیوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی جس پر وزارت مذہبی امور نے عمل کیا۔