آپ کی میزبانی کرنا بہت خوش کن تھا: صدر ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ وائٹ ہاوس کے دوران اتاری جانے والی فیملی فوٹو شئیر کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کی شئیر کی گئی فیملی فوٹو کو اپنے سرکاری انسٹا گرام پیج سے دوبارہ شئیر کیا ہے۔

مذکورہ تصویر کے ساتھ رقم کردہ عبارت میں کہا گیا ہے کہ” وائٹ ہاوس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان کی میزبانی کرنا بہت خوش کن تھا۔ محترمہ امینہ ایردوان کی مہمان نوازی کر کے اور انہیں اپنے تاریخی ہال کمروں کی سیر کروا کے مجھے بہت مسرت ہوئی ہے”۔