حیدرآباد : حسین آباد چوک پر فائرنگ،4 سگے بھائی قتل

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے علاقے حسین آباد چوک پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے چاروں بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق چاروں کا تعلق سولنگی برادری سے ہے، چاروں بھائی سیشن کورٹ کیس کی سماعت کیلیے جا رہے تھے۔ واقعہ سولنگی اور عباسی برادری میں پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔