پی آئی اے نے ائر بس اے 310 سے بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

PIA

PIA

پاکستان (جیوڈیسک) انٹرنیشنل ائیر لائن نے ائر بس اے 310 سے بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق اے ائیربس اے تین سودس کے آٹھ طیاروں کو اکانومی کلاس کر دیا گیا ہے۔

جس میں گلف ، کویت ، سعودی عرب دبئی جانے والی پروازیں اکانومی کلاس ہونگی اس ہی طرح ممبئی ، مسقط جانے والی پروازیں بھی اکانومی کلاس کردی گئی ، پی آئی اے حکام کے مطابق ان کے اس اقدام سے قومی ایئر لائن کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔