پشاور، داد زئی کے علاقے میں دھماکہ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پیدل گشت کرنیوالی پولیس ٹیم کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے۔ پیدل گشت کرنے والی ٹیم کو داد زئی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ھسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ دو کلو وزنی دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔