حیدرآباد : قاسم آباد میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں جل گئیں

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے قریب گوٹھ ڈومرا میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں جل گئیں۔ پولیس کے مطابق گوٹھ ڈومرا میں ایک جھونپڑی میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام جھگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث جھگیوں میں تمام سامان جل کر تباہ ہوگیا جبکہ لوگوں نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں، فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ جھونپڑیاں جل جانے سے سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، جنھیں ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے کھانا فراہم کیاگیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کا سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، حکومت ان کی مدد کرے۔