عمران کی موجودگی میں ہی 3 افراد دم توڑ گئے تھے، عبد الوحید آرائیں

People Killed

People Killed

ملتان (جیوڈیسک) صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبدالوحید آرائیں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں ہی 3 افراد دم توڑ گئے تھے، جلسے میں جب شرکاء بے ہوش ہونے شروع ہوئے تو پولیس نے شاہ محمود قریشی کو فون کر کے اطلاع دی، جس پر شاہ محمو د قریشی نے جواب دیا کہ وہ عمران خان کی تقریر کو نہیں رو ک سکتے۔

عبدالوحید آرائیں نے کہا کہ تحریک انصاف اورضلعی انتظامیہ میں معاہدہ طے پایا تھا کہ جلسے میں کوئی بھی واقعہ ہوا تواُس کی ذمے دار تحریک انصاف کی انتظامیہ ہو گی، معاہدے میں تحریک انصاف کے دستخط موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی طرف سے گیٹ تحریک انصاف کی انتظامیہ نے خود بند کئے تھے، عمرا ن خان کی موجودگی میں ہی 3 افراد دم توڑ گئے تھے۔