بھارتی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹر میں فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Indian Forces

Indian Forces

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارتی فوجوں کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح بھی بھارتی فوجوں کی جانب سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے سرحدی علاقوں کے قریب واقع دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہری خوف زدہ ہو کر گھروں میں محصور ہو گئے ، فائرنگ سے کسی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، پاکستان نے بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے ۔