شمالی علاقوں میں برفباری، پشاور کا موسم سرد، ہلکی بارش کا امکان

Snowfall

Snowfall

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اور بارش سے پشاور کا موسم بھی سرد ہو گیا ہے۔ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران پہاڑوں پر مزید برف باری اور پشاور سمیت میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر برف باری اور بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ، کالام اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔

خیبر پختون خوا میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر سنٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران پہاڑوں پر مزید برف باری اور پشاور سمیت کئی میدان علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔