ریلی سندھ کی تقسیم اور کرپشن کیخلاف ہے، ایاز لطیف پلیجو

Ayaz Latif Palijo

Ayaz Latif Palijo

حیدر آباد (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک نے سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف 4 روزہ محبت سندھ بیدار ریلی کا آغاز کر دیا ہے۔ پارٹی صدر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ جنوبی ایشا کی شہ رگ ہے ، کراچی کو الگ کر کے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔

قومی عوامی تحریک کی جانب سے حیدر آباد کے علاقے نسیم نگر قاسم آباد سے محبت سندھ بیدار ریلی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ریلی کی قیادت ایاز لطیف پلیجو کر رہے ہیں۔ میں انہوں نے کہا کہ محبت سندھ بیدار ریلی ، سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف ہے۔

انتظامی لحاظ سے صوبے کا مطالبہ کرنے سے الطاف حسین ملک کو کھو کھلا کرنا چاہتے ہیں ،سیاسی قوتوں کو سمجھنا ہوگا کہ سندھ جنوبی اشیا کی شہ رگ ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ کے حکمران وڈیرے اور جاگیرداروں نے تعلیم اور صحت کو ختم کر دیا ہے۔

تھر میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں ، سندھ میں نوجوانوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بسنے تمام افراد ہمارے بھائی ہیں ، اندرون سندھ اردو بولنے والوں کے پاس محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔ریلی سندھ کے مختلف شہروں سے گزرتی ہوئی نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں 30 نومبر کو اختتام پزیر ہوگی۔