بھارتی نیوی نے سرکریک سے سات پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

Pakistani Fishermen

Pakistani Fishermen

بھارتی نیوی نے متنازعہ ساحلی حدود سرکریک کے مقام سے سات پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے لانچ کو قبضے میں لے لی۔ پاک بھارت ساحلی متنازعہ حدود سرکریک کے مقام سے سات پاکستانی ماہی گیروں کو بھارتی نیوی نے گرفتار کر کے لانچ قبضے میں لے لی۔

فشر فوک فورم کے مطابق پاکستانی حدود سے گرفتار ماہی گیروں کا تعلق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں سے ہے۔ ماہی گیروں کی کشتی کو انڈین فورسز نے گھیرے میں لے کر کشتی میں سوار سات افراد کو گرفتار کرلیا اور بھارت لے گئے۔

پاکستان فشر فوک فورم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سر کریک کے تنازع کو فوری طور پر حل کرنے اور گرفتار ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔