کوئٹہ : عید کے روز فائر نگ سے 10 افراد کے قتل کی تفتیش انجام نہ پہنچ سکی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے بائی پاس پرعید کے روز فائرنگ سے دس افراد کے قتل کی تفتیش انجام پر نہیں پہنچ سکی۔ ایسا کیوں ہوا اور پولیس کا کیا کہنا ہے۔ کوئٹہ کی جامعہ فاروقیہ کے باہر نامعلوم افراد نے دشمنی کی آگ بجھانے کیلیے عید کی نماز پڑھ کر نکلنے والوں پرقیامت ڈھادی تھی۔

اندھا دھند فائرنگ سے گیارہ بے گناہوں کو موت کی نیندسلادیااور تیس سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ سابق صوبائی وزیرعلی محمد جتک کے ساتھ ملزمان کی دشمنی کا نتیجہ تھا جس میں سابق وزیر معجزانہ طور پر بچ گئے اوران کے نامزد کردہ کچھ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔