مہنگائی کے خاتمے کے لئے حکومت پہلے کی طرح چھوٹی کرنسی کو رائج کرے:امیر علی سولنگی

کراچی : سولنگی اتحاد کے چیرمین امیر علی سولنگی نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پستی جارہی ہے موجودہ حکومت کو ان کے بارے میں کوئی ایسا عملی کارنامہ انجام دینا چاہیے تھا کہ جس سے پستی ہوئی عوام کا بھلا ہوتا مگر انہوں نے اس عوام کو اور ہی دبا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں کے سلسلے میں بہت نفع ہو جاتا تھا اب جو بھی چیز ١یک روپے ایک پیسے کی ہے اسکی قیمت دو روپے وصول کی جائے گی لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پہ چھوٹے سکے کو بحال کرے تاکہ مہنگائی پہ قابو پایا جاسکے۔