ایران پہلے سے ہی جوہری ملک ہے: احمدی نژاد

Ahmadinejad

Ahmadinejad

قاہرہ(جیوڈیسک)صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران پہلے سے ہی جوہری ملک ہے، کس کو شک نہیں ہونا چاہیئے، ایٹمی جوہری صلاحیتوں کے باوجود کسی کیخلاف استعمال کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے ملک کو باضابطہ طور پر جوہری طاقت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کیساتھ تمام ممالک اسی تناظر میں سلوک کریں۔ دورہ مصر کے دوران ایک انٹرویو دیتے ہوئے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کے جوہری طاقت ہونے میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔

ایک ایسا ملک جو پہلے سے انڈسٹریل اور جوہری طاقت ہو جو انسانی مشن خلا میں بھیجنے کی تیاریوں میں مصروف ہو اس کیساتھ اسی طرح کا سلوک کرنا لازمی ہے جیسے تمام جوہری ممالک کیساتھ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا رویہ ہمیشہ جارحانہ رہا تاہم ایران نے اپنی تمام تر توجہ صرف دفاع تک مرکز رکھی ہوئی ہے اور جوہری طاقت ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو اسرائیل کیخلاف استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔