انقرہ(جیوڈیسک)ترکی نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ برادرانہ رشتہ کسی کے دبا پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ترکی نے عالمی طاقتوں کے دبا کو مسترد کرتے ہوئے ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع رپورٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے وزیر برائے امور ترقی کیودت یلماز نے ایران کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران کیساتھ تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے۔
اس حوالے سے عالمی طاقتوں کے دبا اور پابندیوں کی کوئی پرواہ کئے بغیر ان تعلقات کو آئندہ مستقبل قریب میں مزید بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ پڑوسیوں اور برادرانہ سطح کا رشتہ ہے جسے کسی کے دبا پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔