ایران نے ہمیشہ بوسنیا کے مفاد کا خیال رکھا ہے، علی اکبرصالحی

Ali Akbar Salehi

Ali Akbar Salehi

ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ بوسنیا ہرزیگووینا کے مفاد کا خیال رکھا ہے اور مستقبل میں بھی ایران معیشت اور تجارت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

سبکدوش ہونے والے بوسنیا کے سفیر کی الوداعی ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ بوسنیائی سفیر نے ایران میں دوران سفارت بوسنیائی سفیر کے ساتھ اچھے تعاون کے لئے ایران کی وزارت خارجہ کی تعریف کی۔