عراق : شام کی کشیدہ صورتحال، ہزاروں شامیوں کی نقل مکانی

Displacement In Iraq

Displacement In Iraq

شام (جیوڈیسک) شام میں فوج اور باغیوں کی لڑائی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ہزاروں شامی شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شام میں جاری شورش اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتے کے دوران تیس ہزار سے زائد شامی پناہ گزینوں نے عراق سے متصل شمالی سرحد صالحہ کے مقام پر عارضی کیمپ قائم کرلیے۔ لوگ اپنا سامان اٹھائے پیدل اور بسوں کے ذریعے پناہ گزین کیمپ میں پہنچ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام میں بشارت الاسد کی فوج اور باغیوں میں تصادم کے نتیجے میں ابتک ایک لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد شامی مختلف ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔