اسرائیل فلسطین مذاکرات میں ڈرامائی فیصلھ متوقع ہے، اسرائیلی چیف افسر

Israeli Chief Officer

Israeli Chief Officer

اسرائیل کے چیف مذاکراتی افسر کے مطابق اسرائیل فلسطین کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے ڈرامائی فیصلے کرے گا تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ میں موجود افراد مذاکراتی عمل کو مشکل بنا رہے ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور یروشیلم میں منگل کے روز ہوا۔ مذاکرات کا پہلا دور گذشتہ ہفتے ہوا تھا۔ حکام کے مطابق مذاکراتی عمل کو میڈیا سے دور رکھا گیا ہے تاکہ فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہو۔ مذاکرات کے کسی نتیجے پر پہنچنے کیلئے چھ سے نو ماہ درکار ہیں۔

اسرائیلی وزیر تسیپی لیون کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے اتحادیوں میں موجود افراد مذاکراتی عمل کو مشکل بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر خزانہ اور دیگر اسرائیلی ویسٹ بینک اور مشرقی یروشیلم کو فلسطین کے حوالے کرنے کے خلاف ہیں۔ جس پر اسرائیل نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ دونوں فریقین کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل سنجیدہ ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔