کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، سلامتی کونسل کی شام سے وضاحت طلب

Security Council

Security Council

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام سے کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی وضاحت طلب کر لی ہے۔ سلامتی کونسل کے شام کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے ارجنٹینا کی سفیر ماریا کرسٹینا نے کہا کونسل کے ارکان کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش ہے۔

حقائق جاننے کی ضرورت ہے۔ شامی حزبِ اختلاف نے الزام عائد کیا تھا کہ صدر بشار الاسد کی فوج نے دمشق کے مضافات میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔ یہ الزام ایسے وقت میں لگایا گیا ہے جب اقوامِ متحدہ کے معائنہ کار کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے لئے پہلے ہی دمشق میں موجود ہیں۔