عراق : کرکوک کی مسجد پرخود کش حملہ، 8 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

کرکوک(جیوڈیسک)عراقی شہر کرکوک میں مسجد پر خودکش حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مسجد میں گزشتہ دنوں تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ دار جمع تھے۔

چند ہفتوں میں عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے جس سے ساتھ ہی شیعہ اکثریتی حکومت اور اقلیتی سنی فرقے کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ رہی ہے۔