وینزویلا : ٹوائلٹ پیپرز کی قلت، حکومت نے 5 کروڑ پیکٹ منگوا لئے

Toilet Papers

Toilet Papers

وینزویلا(جیوڈیسک)وینزویلا میں ٹوائلٹ پیپرز کی قلت دور کرنے کے لئے 50 ملین پیکٹ درآمد کر لئے گئے۔ انتظامیہ نے اپوزیشن کو ذمہ دار قرار دیدیا۔ وینزویلا میں شہریوں کو خطرہ ہے کہ انھیں آئندہ چند دنوں میں ٹوائلٹ پیپرز کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ملک کے تمام بڑے سٹوروں پر ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اسی خطرے کے پیش نظر حکومت نے بڑی تعداد میں دیگر ممالک سے ٹشو پیپرز درآمد کئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کمی کی ذمہ دار حزب اختلاف ہے۔ وینزویلا کو اس وقت دودھ، مکھن اور کافی سمیت کئی دیگر اشیا کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔