عراق میں امریکی فوج کے زیراستعمال عین الاسد ائیربیس پر ایک اور راکٹ حملہ

US Military Airbase Attack

US Military Airbase Attack

الانبار (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد بیس پر ایک اور راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔عراق کا یہ فوجی اڈا امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال ہے۔

عراق میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے کہا ہے کہ اس راکٹ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ ’’سوموار کودوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر کیا گیا ہے اوراس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ کیا جارہا ہے۔‘‘فوری طورپر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

امریکا ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ حملوں کے الزامات عاید کرتا رہتا ہے۔عراق میں ایران کی حامی ملیشیاؤں کے جنگجو آئے دن امریکا کی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر راکٹ داغتے رہتے ہیں۔