اسلام آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین کا پانچویں روز بھی دھرنا جاری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے حکومت کی یقین دہانی تک دھرنا جاری رہیگا، ڈی چوک پر جاری دھرنے میں سندھ، پنجاب اورخیبر پختوخواہ سے آئے لوگ شریک ہیں میں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے وزیر اعظم کی وطن واپسی اور اپنے پیاروں کی بازیابی کی یقین دہانی تک دھرنا جاری رکھیں گے، مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی جائیگی، دھرنے کے باعث ڈی چوک آج پانچویں روز بھی ٹریفک معطل ہے۔