جیکب آباد : موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ٹرک الٹ گیا، چودہ افراد زخمی

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) کے علاقے دل مراد میں موٹرسائیکل کو بچاتے پوئے ٹرک الٹنے کے نتیجے میں چودہ افراد زخمی ہوگئے جن چار کی حالت نازک ہے پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریتی سے بھرا ٹرک ٹھل سے جیکب آباد آرہا تھا کہ دلمراد کے مقام پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا۔

جس کے نتیجے میں چودہ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں چار افراد کی حالت نازک ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے تمام زخمیوں کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ تشویشناک حالت میں چار افراد کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے