جماعت اسلامی کے زیر اہتما م 28 اگست میں مصر میں ظلم کے خلاف مظاہرے کی تیاریاں جاری

مظفرآباد (پی پی سی) جماعت اسلامی کے زیر اہتما م 28 اگست کو مصر اور شام میں ظلم وستم کے خلاف ہونے والے مظاہرے کی تیاریاں عروج پر، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے ملا قاتیں جاری ہیں۔ کارکنان میں اس سلسلے میں بھر پور جوش وخروش پایا رہا ہے۔ مظاہرے کو مئوثر بنانے کے لیئے تشکیل دی جانے والی کمیٹیاں بھر پور متحرک ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما شیخ عقیل الرحمن، سید نذیر شاہ اور قاضی شاہد حمید فیلڈ میں مختلف افراد سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام 28 اگست کو ہونے والے مصر اور شام میں ظلم وستم کے خلاف احتجا جی مظاہرے کی تیاریاں مسلسل جاری ہیں۔ مظفرآباد کے تمام حلقہ جات سے لوگوں کو مظاہرے میں شریک کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی رائے کو مصر کے عوام کے حق میں ہموار کیے جا نے کا سلسلہ عروج پر ہے۔ 28 اگست کو احتجاجی مظا ہرہ دن دس بجے دفتر جماعت اسلامی عید گاہ روڈ سے نکالا جائے گا۔

تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوں گئے۔ اس کے علا وہ مظاہرہ میں مذہبی، سول سوسائٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی شرکت کرے گئی۔ جماعت اسلامی وارڈ اور حلقہ جات کے امراء اس سلسلے میں بھر پور تیاریوں میں مصر ہیں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے رابطے جاری ہیں۔