راجہ فاروق حیدر خان صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر یکم ستمبر کو حلقہ ایک سریاں میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرینگے

مظفرآباد (پی پی سی) راجہ فاروق حیدر خان صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر یکم ستمبر کو حلقہ ایک سریاں میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جبکہ جلسہ عام میں دیگر قائدین سمیت کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔

جلسہ کا انعقاد مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ حلقہ ایک کے صدر سہیل اقبال اعوان ایڈووکیٹ کر رہے ہیں، جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلسہ میں شرکت کیلئے دارالحکومت سے بھی سینکڑوں کارکنان جلوس کی شکل میں سریاں جائیں گے۔