جامشورو : 2 گروپوں میں تصادم سے 5 افراد زخمی

Jamshoro

Jamshoro

جامشورو (جیوڈیسک) میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نواحی گاں اکتڑ میں سیہون جاتے ہوئے ملاح اور بزدار برادری کے دو گروپوں کے درمیاں تصادم ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں گل محمد ملاح، اکبر ملاح، فوٹو ملاح، غلام حیدر ملاح اور غلام محمد ملاح شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال ریفر کر دیا گیا۔