ججز نظر بندی کیس : استغاثہ کے گواہ 20 جولائی کو دوبارہ طلب

Judges detention case

Judges detention case

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کے 29 گواہوں کو طلبی کے دوبارہ سمن جاری کردیے ہیں۔ 20 جولائی کو چک شہزاد سب جیل میں بیان قلمبند کرانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع نے ذرائع کو بتایا کہ ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے 29 گواہوں کو طلبی کے دوبارہ سمن جاری کردئیے ہیں۔ گواہوں میں 24 وکلا اور 5 سرکاری اہلکار شامل۔

مذید 2 وکیل گواہ رضا کارانہ طور پر گواہوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ کیس کا مکمل چالان جلد عدالت میں پیش کرنے کیلئے پبلک پراسیکوٹر کی پولیس کو ہدایت جاری کردی ہے۔

دوسری جانب پرویز مشرف کے خلاف لکھے گئے خطوط کا متعلقہ محکموں سے جواب نہیں آیا۔ کابینہ ڈویژن، وزارت داخلہ، پی ٹی وی، چیف کمشنر، ایس ایس پی، ائی جی کو خطوط لکھے گئے تھے۔