جاپان میں معذور افراد کے لیے روبوٹک مشین تیار

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) ٹوکیو جاپان میں معذور افراد کے لیے آئرن مین کی طرح روبوٹک مشین تیار کر لی گئی ہے۔ جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ اور پاں سے محروم افراد اس روبوٹک مشین کی مدد سے بالکل ٹھیک کام کر سکیں گے۔

معذور افراد اس کی مدد سے نہ صرف چل سکتے ہیں بلکہ صحت مند افراد کی طرح جھک بھی سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ روبوٹ بہت جلد فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دیے جائیں گے۔