جاپانی نوجوان کا ٹانگوں اور ہاتھوں پردوڑنے کا عالمی ریکارڈ

Running

Running

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی نوجوان نے دونوں ٹانگوں اور ہاتھوں کے ذریعے تیز رفتاری سے 100 میٹر فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔ دنیا بھر میں کل گینز ورلڈ ریکارڈ ڈے منایا گیا اور ریکارڈز پر ریکارڈز بنتے ہی چلے گئے۔

جہاں ایک جانب جاپانی نوجوان نے دونوں ٹانگوں اور ہاتھوں کے ذریعے تیز رفتاری سے 100 میٹر فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

جاپان کے 18 سالہ نوجوان Katsumi Tamakoshi نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے کو مازاوا اولمپک پارک ایتھلیٹک فیلڈ میں دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں پر دوڑتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ فقط 15 اعشاریہ 86 سیکنڈ میں طے کر دکھایا اور اپنا نام ایک بار پھر گینز ریکارڈ بک میں درج کروالیا۔