جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ،پشاور کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن

Peshawar Judicial Complex

Peshawar Judicial Complex

پشاور(جیوڈیسک٩پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس حملے کے بعد نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملے کے بعد نواحی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ کیاگیاہے۔

قبائلی علاقوں سے ملحقہ نواحی علاقوں سربند، بڈھ بیر، متنی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔ جس میں 2 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں ایف سی بھی پولیس کو تعاون فراہم کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث شرپسند وں کی ان علاقوں میں موجودگی کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیاگیا ہے۔